بہت وقت پہلے ہی ضائع ہوچکا ،اب سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے کسی کو وقت ضائع نہیں کرنے دوں گا، شہبازشریف
پنجاب حکومت نے آئند تین برس کے دوران 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے ،نوجوانوں کو با اختیار بنانے کیلئے وسائل کی فراہمی پاکستان کے مستقبل کیلئے سرمایہ کاری ہے، پہلے بھی وسائل دئیے ،آئندہ بھی دیں گے سکل ڈویلپمنٹ کی بہتری کیلئے متعلقہ اداروں کو فعال کردار ادا کرنا ہے، اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر کام کرنا ہوگا فنی تربیت کے اداروں کے نصاب کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی ضرور ت ہے وزیراعلیٰ کی سٹی اینڈ گلڈز کیسا تھ کوالٹی سکل ڈویلپمنٹ بارے مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنے کیلئے سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت وزیراعلیٰ سے سٹی اینڈگلڈز کے ریجنل ڈائریکٹر کی قیادت میں وفد کی ملاقات ، ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اوراس کی کھپت کے حوالے سے تبادلہ خیال
بدھ 1 جولائی 2015 21:08
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم جولائی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ تین برس کے دوران 20لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے ،پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ،نوجوانوں کو با اختیار بنا کر ملک وقوم کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے ، نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے وسائل کی فراہمی پاکستان کے مستقبل کے لئے سرمایہ کاری ہے اور ا س مقصد کے لئے پہلے بھی اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے ہیں او رآئندہ بھی کریں گے ،پنجاب میں کوالٹی سکل ڈویلپمنٹ پر توجہ دینے کیلئے متعلقہ اداروں کو فعال کردارادا کرنا ہوگا او ران اداروں کو نتائج دینا ہوں گے ،پنجاب کے فنی تربیت کے اداروں کی استعددکار بڑھانے اورمعیاری سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سٹی اینڈ گلڈز کے تجربات اور مہارت سے فائدہ اٹھایا جائے گا،وزیراعلیٰ نے سٹی اینڈ گلڈز کے ساتھ کوالٹی سکل ڈویلپمنٹ کے حوالے سے مستقبل کا روڈ میپ تیار کرنے کیلئے سٹیئر نگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی اگلے چند روزمیں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.