دفاعی ادارے پاکستان بچانے کے جہاد میں مصروف ہیں‘صاحبزادہ حامد رضا
حکمرانوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کردیا ہے‘اب جمہوریت کے نام پر بلیک میلنگ نہیں چلے گی
جمعرات 2 جولائی 2015 22:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دفاعی ادارے پاکستان بچانے کے جہاد میں مصروف ہیں ۔ حکمرانوں نے ملک کو کنگال اور عوام کو بدحال کردیا ہے۔اب جمہوریت کے نام پر بلیک میلنگ نہیں چلے گی ۔ قوم کرپشن کرنے والوں کا بے رحم احتساب چاہتی ہے۔بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ خو ش آئند ہے۔
بھارت پر پابندیاں لگوانے کا بہترین موقع ہے۔پنجاب میں بھی دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے۔درسی کتب میں غلط نقشے شائع کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔کراچی کے مسئلہ کے حل کیلئے اعلانات نہیں اقدامات کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم کا دورہ کراچی نمائشی اور بے سود تھا۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے تھنک ٹینک سے سہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ سول حکو مت نے اپنے حصے کا کام نہ کیا تو آپریشن ضرب عضب کی کامیابی ضائع ہو جائیگی ۔وفاقی و صوبائی حکومتیں آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد یقینی بنائیں ۔قانون کی حکمرانی کا فقدان پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔حکمرانوں نے کرپشن کو پیشہ بنا لیا ہے۔دہاڑی باز حکمران قوم پر مسلط ہیں ۔حکمران قومی خزانے کو مال مفت دل بے رحم کی طرح استعمال کررہے ہیں۔بجلی بحران پر وفاق اور سندھ میں اختلافات افسوسناک ہیں۔بڑی سیاسی جماعتیں فوج کے احتسابی عمل میں رکاوٹیں ڈال رہی ہیں۔دہشتگردی اور کرپشن کے خلاف آپریشن روک دیا گیا تو ملک کبھی درست نہیں ہوگا۔ ملک میں ناجائز منافع خوروں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے اور انہیں پوچھنے والا کو ئی نہیں۔اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اکیس فیصد اضافہ غریب عوام کے ساتھ مذاق ہے۔مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
ووٹر پی ٹی آئی سے واحد ایک مطالبہ کررہا کہ عمران خان کو باہر کیسے نکالنا ہے؟
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.