پولیس نے یوم علی کے جلوس کے موقع پر ساؤتھ زون میں جلوس کے تمام روٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت اور فول پروف سیکورٹی کا پلان تیار کرلیا گیا
یوم علی کا جلوس تقریباً 2بجے دن ایم اے جناح روڈ سے ساؤتھ زون میں داخل ہوگا اور افطار سے قبل کھارادر میں حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا جلوس کے تمام روٹس پر انتہائی سخت سیکورٹی کے انتظامات کئے جائیں گے۔ تمام روٹس کو کنٹینرز اور دیگر ہیوی گاڑیوں کے ذریعے بند کرکے محفوظ کیا جائے گا جلوس کے روٹس کی تمام بلڈنگوں کی چھت پر شوٹرز تعینات کئے جائیں گے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے روٹس کو چیک کیا جائے گا
جمعرات 2 جولائی 2015 22:37
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ڈی آئی جی ساؤتھ زون ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ 21 رمضان المبارک کو یوم علی کے جلوس کے موقع پر ساؤتھ زون میں جلوس کے تمام روٹس پر سیکورٹی انتہائی سخت اور فول پروف سیکورٹی کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ وہ اپنے دفتر میں سیدنا حضرت یوم علی کرم اللہ وجہہ کے جلوس کے حوالے سے شیعہ علماء سے میٹنگ کررہے تھے۔
میٹنگ میں اہل تشیع علماء کے علاوہ آئی ایس او، جے ڈی سی اور ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندے بھی موجود تھے جبکہ رینجرز کے کرنل شاہد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون، ایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق، ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری، ایس پی کیماڑی الطاف حسین لغاری، ایس پی سٹی، ایس پی کلفٹن اور دیگر افسران بھی موجود تھے میٹنگ میں ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد نے شیعہ علماء کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فول پروف سیکورٹی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یوم علی کرم اللہ وجہہ کا جلوس تقریباً 2بجے دن ایم اے جناح روڈ سے ساؤتھ زون میں داخل ہوگا اور افطار سے قبل کھارادر میں حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.