عالمی مالیاتی اداروں پر مکمل انحصار یونان کی طرح پاکستان کیلئے بھیانک خواب بن سکتا ہے،معاشی ماہرین
جمعرات 2 جولائی 2015 22:37
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) ماہرین معاشیات نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے لئے گئے قرض کی قسط ادا نہ کرنے اور کمزور معاشی پالیسیوں پر یونان جیسی بڑی معیشت ڈوب گئی ۔ مالیاتی اداروں پر مکمل انحصار کے نتائج کس قدر بھیانک ہیں یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق پہلے بھاری سود پر قرض جب قرض کی قسط ادا نہ ہو تو آسان شرائط پر ایک اور قرض سود اور معاشی تباہی کا یہ چکر بڑے برج کیسے الٹا سکتا ہے دنیا نے یونان کی صورت میں دیکھ لیا۔
عالمی ماہرین کے مطابق یونان کی مثال باقی ممالک کے لئے لمحہ فکریہ ہے جو مکمل طور پر آئی ایم ایف جیسے مالیاتی اداروں پر انحصار کرتے ہیں۔یونان کی کمزور معاشی پالیسیوں نے اسے کشکول اٹھانے پر مجبور کر دیا بیل آٹ پیکیجز نے رہی سہی کسر نکال دی۔(جاری ہے)
ماہرین کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے اس صورتحال میں قرض کا وعدہ کیا بھاری سود کے ساتھ قسط واپس ادا نہ ہوئی تو نوبت شٹ ڈاؤن تک آ پہنچی۔واضح رہے کہ پاکستان بھی دو مرتبہ آئی ایم ایف کے قرض کے جال میں بری طرح پھنساماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی اداروں پر حد سے زیادہ انحصار معاشی تباہی کے سوا کچھ نہیں ۔یونان کا معاملہ ان ممالک کے لئے کھلا پیغام ہے جو اندرونی خلفشار اور کرپشن کو چھپانے کے لئے بیرونی امداد کے سہارے چلتے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.