عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ لانے کے انتظامات کئے جائیں، کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے، برطانوی وزارت داخلہ سے منسوب بیان
عمران فاروق قتل کیس سے متعلق نجی ٹی وی چینل پر نشر کی گئی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے ، ایسی خبروں سے گریز کیاجائے ،ترجمان وزارت داخلہ کاردعمل
جمعرات 2 جولائی 2015 22:55
لندن ؍اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جولائی۔2015ء) برطانوی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ لانے کے انتظامات کئے جائیں، کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے۔
(جاری ہے)
جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس میں پاکستانی تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا اور انہوں نے برطانوی حکومت سے سفارشات کیں کہ کوئی بھی شخص پاکستان کے حوالے نہ کیا جائے اور عمران فاروق کے قاتلوں کو برطانیہ لانے کیلئے انتظامات کئے جائیں۔
دوسری جانب وزارت داخلہ نے عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر کی گئی خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے ، وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں سے عمران فاروق قتل کیس کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے اس لئے کیس کی نزاکت کے باعث میڈیا سے گزارش ہے کہ وہ حساس معاملات پر ایسی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں نشر کرنے سے گریز کرے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
-
یوکرین کیلئے چھ ارب ڈالر کے نئے امریکی پیکج کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.