چینی وزیر خارجہ کی ایران کے ایٹمی پروگرام پر جامع معاہدے کے حوالے سے ویانا میں ملاقاتیں
ایرانی ایٹمی مسئلے کے حل کا وقت آ گیا ہے، جامع معاہدے پر پہنچنے کیلئے بنیادی عوامل موجود ہیں،امید ہے کہ معاہدہ ہو جائیگا چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 3 جولائی 2015 18:12
ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے ایران کے ایٹمی پروگرام پر جامع معاہدے کے حوالے سے ویانا میں ملاقاتیں کی ہیں اور کہا ہے کہ توقع رکھی جانی چاہئے کہ معاہدہ طے پا جائے گا۔
(جاری ہے)
عالمی میڈیا کے مطابق چینی وزیر خارجہ نے ویانا میں جرمنی، ایران، امریکا، یورپی یونین، فرانس اور آسٹریا کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا ایرانی ایٹمی مسئلے کے حل کا وقت آ گیا ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ جامع معاہدے پر پہنچنے کیلئے تمام بنیادی عناصر موجود ہیں اور تمام فریق باقی اختلافی معاملات طے کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سب کی کوشش ہے کہ سات جولائی سے پہلے جامع معاہدہ طے پا جائے اور انہیں امید ہے کہ معاہدہ ہو جائیگا۔دوسری طرف ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایٹمی توانائی کا عالمی ادارہ ایران کے عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات میں غیرجانبدارانہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے یہ بات عالمی ادارے کے سربراہ یوکیا امانو سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
-
متحدہ عرب امارات میں کل سے شدید بارش کی پیشگوئی
-
اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکا کی 20 جامعات میں احتجاج جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.