کوئٹہ اور ژوب میں پاکستان بیت المال کے سویٹس ہومز میں سینکڑوں یتیم بچوں کو تعلیم، خوراک، رہائش
کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، چیئرمین بیت المال بلوچستان میر عطاء اللہ محمد زئی کی صحافیوں سے گفتگو
جمعہ 3 جولائی 2015 18:49
کوئٹہ۔ 03 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) چیئرمین بیت المال بلوچستان میر عطاء اللہ محمد زئی نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور ژوب میں پاکستان بیت المال کے سویٹس ہومز میں سینکڑوں یتیم بچوں کو تعلیم، خوراک، رہائش کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے، وفاقی حکومت یتیم بچوں کے کفالت کیلئے خصوصی دلچسپی لے رہی ہے، موجودہ مالی سال کے دوران تربت اور چمن میں یتیم بچوں کے لیئے سویٹس ہومز کے قیام کیلئے پاکستان بیت المال کو سفارشات بھجوادی ہے۔
یتیموں کے عالمی دن کے موقع پر ریلوے ہاؤسنگ سوسائٹی میں قائم سویٹس ہوم کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان بیت المال کے فنڈز میں 100% اضافہ کرکے احسن اقدام اٹھایا ہے جس کے غریبوں بے سہارا اور یتیموں پر خصوصی اثرات مرتب ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں غریب اور نادار لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے 10لاکھ رمضان راشن پیکج کا تجویز اسلام آباد بجھوادیا ہے جس کے منظوری کے بعد غریب اور نادار لوگوں کو آٹا، گھی، چینی، چاول اور دیگر اشیا خوردونوش کا رمضان پیکیج دیں گے۔
انہوں نے چیمبر آف کامرس اور انجمن تاجران کے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان بیت المال کے منصوبوں کیلئے ہمارے ساتھ تعاون کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.