بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کا چناؤ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کرے گی،مسلم لیگ(ن) سٹی اسلام آباد
امیدواروں کا انتخاب میرٹ،پارٹی وابستگی پر کیاجائے گا،قربانیاں دینے والوں کو پارٹی سپورٹ کرے گی،مشترکہ بیان
جمعہ 3 جولائی 2015 22:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سٹی کے صدر راجہ عظمت جاوید ،جنرل سیکرٹری ایم ساجد عباسی اور سردار مہتاب نے کہاہے کہ وفاقی دارلحکومت میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کا چناؤ وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کرے گی، جس میں سربراہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چودھری ہیں- ان کے علاوہ کسی کو اختیار نہیں ،بعض نام نہاد لیگی رہنما یہ تاثر دے رہے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے وہ ٹکٹیں تقسیم کریں گے اس سے بڑا جھوٹ اور مذاق پارٹی کیساتھ نہیں ہوسکتا- مسلم لیگی رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہاکہ بعض لیگی رہنما ذاتی مفاد،ذاتی سیاست کیلئے عوام کو گمراہ کررہے ہیں،لیگی امیدوار ان کے دھوکہ میں نہ آئیں،امیدواروں کا انتخاب میرٹ،پارٹی وابستگی پر کیاجائے گا،قربانیاں دینے والوں کو پارٹی سپورٹ کرے گی- انہوں نے کہاکہ ذاتی سیاست اور مفاد کیلئے پارٹی کو کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،ڈیڑھ اینٹ کی مسجد الگ نہ بنائی جائے- مسلم لیگی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ پارٹی قیادت کے فیصلے کوتسلیم کرے- انہوں نے قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی میں تفریق ڈالنے والوں کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی جائے- انہوں نے کہاکہ پارٹی میں تقسیم ڈالنے اور اسے کمزور کرنے والوں کی گرفت ہونی چاہیے۔
`متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.