ٹاپس کے نائب صدر جہانگیر ملک کے بڑے بھائی یوسف ملک انتقال کر گئے

نمازِ جنازہ میں زاہد عسکری ،عادل خان،ظفر خان اور دیگر کی شرکت ،حافظ نعیم الرحمن اور دیگر رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت

جمعہ 3 جولائی 2015 22:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 جولائی۔2015ء) دی آرگنائز یشن آف پاکستان اسٹیل آفیسرز ٹاپس کے نائب صدر جہانگیر ملک کے بڑے بھائی یوسف ملک قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ۔ان کی نمازِ جنازہ شمسی سوسائٹی ملیر کی جامع مسجد میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

نمازِ جنازہ میں پاکستان اسٹیل لیبر یونین کے سابق صدر اور جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،ٹاپس کے جنرل سیکریٹری عادل خان ،پاسلو کے جنرل سیکر یٹری ظفر خان ،مرحوم کے رشتہ دار ،دوست احباب اور اسٹیل مل کے ملاز مین اور اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شر کت کی اور مر حوم کی مغفرت و بلندیٔ در جات کی دعا کی ۔

مرحوم کی تدفین عظیم پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔دریں اثناء امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء مظفر احمد ہاشمی ،برجیس احمد ،اسامہ رضی ،مسلم پرویز ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ،اسسٹنٹ سیکریٹری عبد الرشید بیگ ،صابر احمد ،راشد قریشی نے ٹاپس کے نائب صدر جہانگیر ملک کے بڑے بھائی یوسف ملک کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کرتے ہو ئے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔