بالی ووڈ کے کسی خان کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں، ٹائیگر شروف

خانز کیساتھ کام کرونگا توشائقین کی توجہ ان پر ہوگی مجھ پر نہیں، گفتگو

ہفتہ 4 جولائی 2015 12:01

بالی ووڈ کے کسی خان کیساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں، ٹائیگر شروف

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) بالی ووڈ کے متعدد ابھرتے اداکاروں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سلمان، عامر اور شاہ رخ خان کیساتھ کام کریں مگر نئے اداکار ٹائیگر شروف ان تینوں خان کیساتھ کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

ایک تقریب میں ٹائیگر شروف سے پوچھا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے کس خان کیساتھ کام کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ کسی کیساتھ بھی کام کرنے کا شوق نہیں رکھتے ، انہوں نے کہا کہ اگر میں ان کیساتھ کام کرونگا تو شائقین کی ساری توجہ ان کی جانب ہوگی جبکہ مجھے کوئی نہیں دیکھے گا۔ٹائیگر شروف اس وقت فلم باغی میں اداکاری کر رہے ہیں جن میں ان کیساتھ اداکارہ شردھا کپور بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔