ہندوستانی فوج مجاہدین کی تصاویر سامنے آنے پر خوف میں مبتلا ہوگئی ، فورسز نے مجاہدین کی تصاویر جاری کرنے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ، کشمیر میں گھروں میں عدم موجود نوجوانوں کے کوائف جمع کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ،مقبوضہ کشمیر میں نوجوان انڈین آرمی کی کارروائیوں کے باعث جہادی تنظیموں کا حصہ بن رہے ہیں

بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کا اپنی رپورٹ میں انکشاف

ہفتہ 4 جولائی 2015 14:55

ہندوستانی فوج مجاہدین کی تصاویر سامنے آنے پر خوف میں مبتلا ہوگئی ، ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء ) بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہندوستانی فوج مجاہدین کی تصاویر سامنے آنے پر خوف میں مبتلا ہوگئی ،ہندوستانی سیکیورٹی فورسز نے مجاہدین کی تصاویر جاری کرنے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ، کشمیر میں گھروں میں عدم موجود نوجوانوں کے کوائف جمع کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ،مقبوضہ کشمیر میں نوجوان انڈین آرمی کی کارروائیوں کے باعث جہادی تنظیموں کا حصہ بن رہے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے حالیہ دنوں میں نوجوانوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں تمام کشمیری نوجوان اسلحہ سے لیس ہیں۔ایک تصویر میں 11 نوجوان موجود ہیں جو ہاتھوں میں اسلحہ لیے ہوئے گروپ فوٹو میں موجود ہیں اسی طرح کی ایک اور تصویر میں 5 نوجوان جن کے ہاتھوں میں اسلحہ تو نہیں ہے مگر وہ فوجی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں، جبکہ ایک تصویر میں ایک کشمیری نوجوان فوجی لباس میں دونوں ہاتھوں میں اے کے-47 تھامے ہو دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک تصویر میں جموں کشمیر پولیس کا ایک کانسٹیبل بھی دیکھا جا سکتا ہے جو کہ اسلحہ سمیت فورس چھوڑ کا فرار ہو گیا تھا۔پولیس کانسٹیبل مارچ میں 2 کلاشنکوف لے کر فرار ہوا تھا جبکہ یہ اہلکار ایک ریاستی وزیر کا گارڈ بھی رہ چکا ہے۔ ہندوستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان تصاویر کو جاری کرنے والی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :