2016ء کے آخر تک بجلی کے نظام میں موجود تمام نقائص ختم کر لیں گے سابقہ حکومت نے نندی پورکا جنازہ ہمارے گلے ڈالا‘ 20سے 21ہزار میگا واٹ بجلی کی بآسانی ترسیل کے قابل ہو جائیں گے،رمضان المبارک میں کہیں بھی جبری لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی‘ حکومت امیروں کا بوجھ غریبوں پر منتقل نہیں کرے گی ‘ واجب الادا اربوں روپے کی وصولی کے لئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کی جارہی ہے،ماضی کی حکومت کی غفلت کے باعث ،نیلم جہلم منصوبے پر 80 کی بجائے 414ارب لاگت آرہی ہے
وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی کاپریس کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 4 جولائی 2015 18:41
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جولائی۔2015ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے نندی پورکا جنازہ ہمارے گلے ڈالا‘2016ء کے آخر تک بجلی کے سسٹم میں موجود تمام نقائص دور اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے ساتھ ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی بہتر کر لیں گے‘ 20سے 21ہزار میگا واٹ بجلی کی بآسانی ترسیل کے قابل ہو جائیں گے،رمضان المبارک میں کہیں بھی فورس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی‘پنجاب کی ڈسٹر ی بیوشن کمپنیوں اور آئیسکو میں لائن لاسز صرف 14فیصد ہیں‘ ٹیرف کا تعین نیپرا کرتا ہے لیکن حکومت امیروں کا بوجھ غریبوں پر منتقل نہیں کرے گی ‘ واجب الادا اربوں روپے کی وصولی کے لئے وسیع پیمانے پر مہم شروع کی جارہی ہے اور کوشش ہو گی کہ تین ماہ کے دوران یہ اربوں روپے جیبوں سے نکال کر قومی خزانے میں لے آئیں،نیلم جہلم کا منصوبہ 80ارب میں مکمل کیا جا سکتا تھا لیکن ماضی کی حکومت کی غفلت کے باعث اسکی لاگت 414ارب تک پہنچ گئی ہے جس پر رونا آتا ہے۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.