شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 3 اہلکارشہید، 6 زخمی

فورسز کی گاری کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع

اتوار 5 جولائی 2015 15:49

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء ) شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران دھماکے سے 3 اہلکار شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے اہلکارسرچ آپریشن میں مصروف تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکارموقع پرہی شہید جب کہ 6 زخمی ہوگئے۔

اہلکاروں کی لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپرسی ایم ایچ بنوں ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی گاڑی کوریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے نشانہ بنایا گیا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاریوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :