قادری صا حب کو ا س بار دینی مدارس اور دینی تنظیموں کی خلاف پھر پور ایجنڈا سونپ کر لانچ کیا گیا ،اغیار کی وفاداری کا حلف اٹھانے والوں کو پاکستان کے مدارس کی رجسڑیشن اور دینی جماعتوں کیخلاف کاروائی نہ کر نے کا غم لاحق ہو گیا ،علامہ صا حب سے پوچھ لیا جائے کہ اس بار کیا عزائم ہیں؟
امیر انصار الامہ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل کی طاہرالقادری صاحب کی پریس کانفرنس پرکڑی تنقید
اتوار 5 جولائی 2015 15:51
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) امیر انصار الامہ پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے طاہرالقادری صاحب کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ۔ اغیار کی وفاداری کا حلف اٹھانے والوں کو امدارس کی رجسڑیشن اور دینی جماعتوں کیخلاف کاروائی نہ کر نے کا غم لاحق ہو گیا ہے ڈاکڑ صا حب سے پوچھ لیا جائے کہ اس بار کیا عزائم ہیں؟۔
پچھلی دفعہ تو موصوف تمام تر حکومتی سہولیات کے ساتھ اپنے حواریوں اور حکومت کو تنگنی کا ناچ نچاکر روایتی نزک واحتشام کیساتھ واپس چلے گیے تھے لیکن اس بار عوام آپ کووہ والی عزت وتکریم دینے کو تیار نہیں ہیں ۔اگر آپ سچے اور باکردار قائد ہیں تو اپنی سچائی لاؤڈسپیکریا پریس کانفرنسز کی بجائے عملی میدان میں دیں کیونکہ جنکے پاس دعوؤں اور تقریروں کے سواکچھ نہیں ہوتا عوام اپنی تمام تر رحم دلی ، خوش اخلاقی اور مروت کے باوجود کہ انہیں عزت دینے کو تیار نہیں ہوتی ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ مدارس کا وجود پاکستان کے قیام سے پہلے کا ہے یہ مدارس اور دینی جماعتیں ملکی سلامتی کی ضامن ہیں۔اب تک پھانسی پر لٹکائے گیے افراد میں سے ایک کا بھی تعلق کسی مدارس یا دینی جماعت سے نہیں البتہ ان افراد کامنہاج القران سے تعلق خارج از امکان نہیں۔کیوں کہ انٹر نیشنل میگزین اکانومسٹ نے ایک تجزیے میں لکھا تھا کہ قادری صاحب کو مغربی قوتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور بعض اندرونی عناصر بھی معاو نت دینے میں پیش پیش ہیں ۔
جس کے ایماں پر وہ پاکستان کو عدم استحکام کا شکارکرکے معاشی بدحالی سے دوچار کرنا چاہتیں ہیں۔ قادری صاحب سے عاجزانہ اپیل ہے کہ ملک اس وقت کسی نیے بحران کا متحمل نہیں خدارا اپنے لوگوں پر رحم کریں اور پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرنے میں عملا اپنا کردار ادا کریں ورنہ یہ باشعورعوام اب کسی نیے مشن کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔اورآپ کے اس نیے واویلے سے بھی مدارس اور دینی جماعتوں کو کوئی فرق نہیں پڑنے والا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.