`زیر حراست نیوی آفیسر کراچی نیوی ڈاک یارڈ پر حملہ میں ملوث تھا،انکشاف`
اتوار 5 جولائی 2015 16:45
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جولائی۔2015ء) میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ زیر حراست نیوی آفیسر مبینہ طور پر گزشتہ سال کے کراچی نیوی ڈاک یارڈ پر حملے میں ملوث تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال ہونے والے حملے کے حملہ آور ایک جنگی بحری جہاز پی این ایس ذوالفقار کو ہائی جیک کرنے والے تھے۔
(جاری ہے)
لاپتہ نیوی آفیسر سب لیفٹیننٹ حافظ احسان اللہ سجاد کی اہلیہ نے گزشتہ ماہ اپنے خاوند کی رہائی کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور پٹیشن دائر کردی تھی۔
سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ حافظ سجاد کا کورٹ مارشل ہو رہا ہے اور نیول ٹریبونل کے سامنے ان کا ٹرائل جلد ہوگا،تاہم عدالت نے متعلقہ حکام کو زیر حراست افسر سے ملاقات کی اجازت دی جن کی بعد ازاں ان کے خاندان سے ملاقات کروا دی گئی۔واضح رہے کہ حافظ احسان اللہ سجاد کو 16ستمبر2014ء کو حملے کے دو روز بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔اس حملے میں ایک نیوی آفیسر اور دو عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے۔عسکریت پسندوں میں ایک سابق نیوی آفیسر اویس جاکھرانی بھی شامل تھے`مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.