کراچی: عبد الستار ایدھی کے ساتھ لی گئی اداکارہ کومل رضوی کی سیلفی نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 6 جولائی 2015 14:43

کراچی:  عبد الستار ایدھی کے ساتھ  لی گئی اداکارہ کومل رضوی کی سیلفی نے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جولائی 2015ء) : المعروف سماجی کارکن عبد الستار ان دنوں علیل ہیں اور ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں. عبد الستا ایدھی سے ملاقات کرنے اور ان کی عیادت کے لیے بہت سے اداکار اور اداکارائیں اسپتال کا دورہ کر رہے ہیں. لیکن کومل رضوی کے دورے نے ان کو ایک مصیبت مساوی صورتحال میں مبتلا کر دیا. ایدھی کی عیادت کے لیے اسپتال گئیں اداکارہ کومل رضوی نے ان کے ساتھ ایک ”سیلفی“ لی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا.

لیکن اس ایک ””سیلفی“ نے انٹرنیٹ پر ادھم مچا کر رکھ دیا. شئیر کی گئی اس سیلدفی کے بعد جہاں کچھ لوگوں نے ایدھی صاحب کے لیے دعائیہ کلمات کہے وہیں بہت سے لوگوں نے کومل رضوی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا.

(جاری ہے)

کچھ لوگ ان کے دفاع میں آگے آئے تو کچھ لوگوں نے الفاظ کے تابڑ توڑ حملے کیے. دفاع کرنے والے افراس نے یہ موقف دیا کہ جب دنیا کے مشہور افراد کے ساتھ سیلفیاں لی جاتی ہیں تو کیوں ایک انسانیت کے خادم کے ساتھ لی گئی سیلفی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.جس پر مخالف افراد نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ برائی سیلفی میں نہیں ہیں بلکہ اداکارہ کو چاہئیے تھا کہ صورتحال کو دیکھ کر سیلفی لیتیں.
تاہم اپنے اوپر ہونے والی تنقید کا سامنا کرتے ہوئے کومل رضوی کا کہنا تھا کہ میں عبد الستار قیدھی کے آفس گئی جہاں انہوں نے ایک نیم مسکراہٹ سے میرا استقبال کیا، بلقیس ایدھی نے انسانیت کی خدمات کے قصے سنائے اور کچھ گا کر سنانے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر میں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ”لمبی جدائی“ کا گانابھی گایا.

انہوں نے کہا کہ میں اس کا مختصر کلپ بھی جلد ہی اپ لوڈ کر دوں گی. میں تھوڑی مصروف تھی لیکن جب سنا کہ وہ علیل ہیں تو میں نے سوچا یہی وہ وقت ہے کہ ”ہیرو“ کو عزت بخشی جائے. انہوں نے کہا کہ ان کی فاؤنڈیشن کا ممبر بننا میرا خواب ہے.