50ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر خدیجہ عمر فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی
پیر 6 جولائی 2015 14:58
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) مسلم لیگ (ق)شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب بھر کی50ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی۔انہوں نے اپنی تحریک میں مطالبہ کیا کہ عید سے قبل تمام ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی 50ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے سے وہ اور ان کے اہل خانہ پریشانی کا شکار ہیں تنخواہیں بروقت نہ ملنے سے ان کے گھروں کے چولہے بند ہوگئے ہیں اور وہ اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ حکومت کے پاس میگا پراجیکٹ میٹرو بس، میٹروٹرین اور رنگ روڈ کے لیے تو اربوں روپے موجود ہیں لیکن غریب لیڈی ہیلتھ ورکرز کو تنخواہیں دینے کیلئے ان کے پاس پیسے نہیں انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بروقت تنخواہیں نہ ملنا بیڈ گورننس کی انتہا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.