سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی حسن علی آفندی لائبرری کو جلد جدید اور ڈجیٹلائز کیا جائے گا،ڈاکٹر محمد علی شیخ

پیر 6 جولائی 2015 16:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی حسن علی آفندی لائبرری کو جلد جدید اور ا پ ڈیٹ کرنے کے ساتھ ڈجیٹلائز کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ قارئین کو کتابوں کے مطالعے کی اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء سہولت دینے کے ساتھ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

06 جولائی۔2015ء کئٹلاگنگ سسٹم بھی متعارف کروایا جائے گا۔ پیر کو سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے کانفرنس ہال میں حسن علی آفندی لائبرری کے عملے کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں انہوں نے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی لائبرری کی ایک الگ ویب سائٹ تیار کی جائے گی، جب کہ لائبرری کے نئے کتابوں ، جرنلس اور دیگر مواد کے بار ے میں سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے ملازمین اور طلباء کو فوری معلومات دینے کیلئے ایک داخلی شیئرنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کو علمی معلومات کے تبادلے کیلئے ملکی اور غیر ملکی لائبرریز کے ساتھ منسلک جائے گا۔سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے کہا کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایک سو تیس سالہ قدیمی لائبرری ہے، جس میں نئے کتابوں کے ساتھ ایک صدی پرانی نایاب کتابیں بھی موجود ہیں۔