پی ٹی وی کی " شب وجد"ٹرانسمیشن ناظرین میں بے حد مقبول
پیر 6 جولائی 2015 21:25
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) پاکستان ٹیلیویژن سے پیش کی جانے والی " شب وجد"ٹرانسمیشن کو ناظرین میں بے حد پسندکیاجارہاہے اورملک کے مقتدرحلقوں اور مختلف طبقات کی جانب سے پزیرائی کا سلسلہ جاری ہے، شب وجد کی نشریات روزانہ قومی چینل سے رات دس بجے سے رات ایک بجے تک پیش کی جارہی ہیں جس کے میزبان ڈاکٹربلند اقبال اور ڈاکٹرہمامیر ہیں اور پروڈیوسر عالیہ احمدجبکہ ایسوسی ایٹ پروڈیوسر بلال نقوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہزیب خان، رفیع الدین، محسن جاوید، پروجیکٹ ہیڈ شاکر عذیر، ایگزیکٹیوپروگرام مینیجر عطاء اللہ بلوچ، ایف ایم گلزار، مارکیٹنگ اینڈ کمرشل آفیسر امین مختار اور ڈی اوپی آفتاب ہیں۔
شب وجد کا اسکرپٹ شبیر ابوطالب لکھ رہے ہیں جبکہ سیگمنٹ چراغ معرفت کی میزبانی بھی شبیر ابوطالب ہی کررہے ہیں۔(جاری ہے)
ٹرانسمیشن میں جویریہ سلیم اور مکرم اپنی خوبصورت اور دل آویز آوازمیں قصیدہ بردہ شریف اور حمد باری تعالیٰ وعارفانہ کلام معروف گلوکار نعیم عباس روفی، طفیل سنجرانی، الماس اختر، امبر مہک، ذوالفقاراور مظہر علی، بشریٰ بلال ، محمدعلی، حوریہ رفیق، الحاج صدیق اسمٰعیل، شہنیلا علی، الحاج اویس رضا قادری، فائزہ کامران، اور مددعلی پیش کررہے ہیں۔
پی ٹی وی کی شب وجد ٹرانسمیشن میں علامہ کوکب نورانی، علامہ اکبردرس، مفتی منیب الرحمٰن، ثروت عسکری، مفتی اسھٰق مدنی، اور شائستہ زیدی سمیت مختلف اسکالرزاور علماء کرام ناظرین کو دینی معلومات فراہم کررہے ہیں جن سے ناظرین کو دین سے متعلق مفید معلومات حاصل ہورہی ہیں۔جبکہ شب وجد کے مختلف پروگراموں میں معروف اداکار ساجد حسن، عدنان شاہ ٹیپو، عدنان جیلانی، فہیم عباس، اسلم شیخ، فرحان علی آغا، ندیم جعفری، بہروزسبزواری، ٹیپوشریف، شہزادرضا، انوراقبال، ایازاحمدبخش اور ایازخان سمیت مقبول اداکار شرکت کرچکے ہیں جبکہ مختلف دانشور اور ماہرین بھی ناظرین کو مختلف موضوعات پر اپنی رائے سے آگاہ کررہے ہیں جن میں پروفیسرانواراحمدزئی، پیرزادہ قاسم، شاہدہ جمیل، ڈاکٹرریحان راٹھور، رضوان صدیقی اورحاجی حنیف کے نام شامل ہیں۔ اس لحاظ سے شب وجد ٹرانسمیشن نے خاص مقبولیت حاصل کرلی ہے اور اس ٹرانسمیشن کو چہارسوبے حد سراہاجارہاہے، خصوصاً ڈاکٹربلند اقبال اور ڈاکٹرہمامیر کی میزبانی قصیدہ بردہ شریف، حمدونعت اور عارفانہ کلاموں نے شب وجد کی مقبولیت میں چارچاند لگادیئے ہیں۔شبیر ابوطالب چراغ معرفت کو بہترین اندازمیں لے چل رہے ہیں جن کے ناظرین میں بھی اضافہ ہورہاہے ۔مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان بنا دیں‘
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.