اسلامی یونیورسٹی کی یونیورسٹی میں داعش کی موجودگی بارے خبر کی سختی سے تردید
نیوز ایجنسی کی طرف سے شائع کی گئی خبر جھوٹی، بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے ، ترجمان یونیورسٹی
پیر 6 جولائی 2015 21:47
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 جولائی۔2015ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے میڈیا حلقوں اور ایک خبر رساں ادارے کی طرف سے شائع کی جانے والی اسلامی یونیورسٹی میں داعش کی موجودگی بارے خبر کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ پیر کو یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترجمان اسلامی یونیورسٹی حیران خٹک نے ایک نجی خبر رساں ادارے کی خبر میں سیکورٹی تحفظات اور جامعہ میں داعش کے جھنڈوں، سی ڈیز کی موجودگی کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ نیوز ایجنسی کی طرف سے شائع کی گئی خبر جھوٹی، بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ نیوز ایجنسی کی خبر میں حقائق کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے کیونکہ خبر میں جن چیزوں کو ان سے منسوب کیا ہے وہ انہوں نے دوران ٹیلی فون کال رپورٹر سے کہیں ہی نہیں جبکہ رپورٹر نے یہ تک لکھ دیا کہ ”ایجنسیاں اسلامی یونیورسٹی کی نگرانی کریں“ جو کہ سراسر جھوٹ ہے کیونکہ انہوں نے ایسا نہیں کہا۔(جاری ہے)
ترجمان اسلامی یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ کسی بھی خبر کو شائع کیا جانے سے قبل ادارے اور روپوٹر کو چاہیے کہ وہ اس سے متعلق حقائق جانے اور پھر انہیں عین اسی طرح پیش کرے لیکن مذکورہ خبر میں ان صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی کی گئی اور ترجمان کے موقف کو بگاڑ کر پیش کیا گیا۔
سیکورٹی تحفظات بارے خبر میں ذکر پر حیران خٹک نے کہا ہے کہ یونیورسٹی ایک فعال، جدید اور جامع سیکورٹی نظام کی متحمل ہے جبکہ یونیورسٹی کارڈ ، واک تھروگیٹ، سی سی ٹی وی کیمرے اور دیگر اہم اقدامات بھی سیکورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے کئے گئے ہیں۔ ترجمان اسلامی یونیورسٹی نے کہاکہ اس بے بنیاد خبر سے ادارے کی توقیر اور تاثر پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، انہوں نے نیوز ایجنسی پر زور دیا ہے کہ وہ صحافتی اصولوں پر عمل کرتے ہوئے تردید کو شائع کر کے عوام الناس تک حقائق کو پہنچائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.