جامعہ کراچی: ایم ایڈ (مارننگ) سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان

منگل 7 جولائی 2015 20:55

کراچی ۔ 7 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) ایم ایڈ (مارننگ) سالانہ امتحانات برائے 2014ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کے سید فاروق حسن ولد سید طاہر حسن سیٹ نمبر 73507 نے 1027 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ حنا طارق بنت شیخ طارق سعید سیٹ نمبر 73530 نے 1021 نمبر کے ساتھ دوسری پوزیشن اور گورنمنٹ جامعہ ملیہ گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن کی اسماء بی بی بنت محمد دین سیٹ نمبر 73585 نے 1017 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

امتحانات میں کل 143 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، 9 طلبہ کو اے ون گریڈ، 79 طلبہ کو اے گریڈ جبکہ 26 طلبہ کو بی گریڈ میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب طلبہ کا تناسب 79.72 فیصد رہا۔