ایم ایڈ امتحانات ، ضلع چکوال میں قائم امتحانی مراکز کے اردگرد100گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی

منگل 7 جولائی 2015 21:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء)ڈی سی او چکوال محمود جاوید بھٹی نے دفعہ144کے تحت یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام ہونے والے ایم ایڈ کے2015کے سالانہ امتحانات کے دوران ضلع چکوال میں قائم امتحانی مراکز کے اردگرد100گز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کر دی، ڈی سی او آفس سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق یہ امتحانات سات جولائی سے لیکر15اگست تک جاری رہیں گے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے یہ اقدام امتحانات میں نقل کے مواد کی ترسیل کو روکنے کے ساتھ ساتھ امتحانات کے پرامن انعقاد اور امیدواروں کی سیکورٹی کے پیش نظر غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں، یہ حکم نامہ امتحانات کے آغاز سے لیکر اختتام تک نافذ العمل رہے گا۔