محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کی سمری وزیراعلیٰ کو ارسال

منگل 7 جولائی 2015 21:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے حوالے سے سمری دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے مختلف ناموں کی تعیناتی کے حوالے سے سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پروفیسر داکٹر رخسانہ کوثر کو وی سی فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی‘ پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین کو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان‘ ڈاکٹر عذرا اصغر علی کو وویمن یونیورسٹی بہاولپور‘ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو رحیم یار خان یونیورسٹی ‘ پروفیسر خلیق الرحمان کو غازی یونیورسٹی ڈی جی خان‘ پروفیسر ثمینہ امین قادر کو لاہور کالج فاروویمن یونیورسٹی میں وائس چانسلر تعینات کرنے کی سمری وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی گئی جو کہ ان ناموں کی حتمی منظوری دینگے۔