جیش محمد ، لشکر طیبہ سمیت کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی ہے،سینیٹ میں وقفہ سوالات
کالعدم تنظیمیں خیراتی کاموں میں حصہ نہیں لے سکتیں،ریلوے سے151 افراد کو برطرف کیا گیا ، اقتصادی راہداری میں ریلوے کا مغربی روٹ شامل نہیں پیمرا تمام نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے پروگراموں کی مکمل نگرانی کرتا ہے اور خلاف ورزی پر نوٹس اورجرمانے کئے جاتے ہیں،وزیراطلاعات
منگل 7 جولائی 2015 22:00
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 جولائی۔2015ء) سینٹ کووقفہ سوالات میں بتایا گیا کہ جیش محمد ، لشکر طیبہ سمیت کالعدم تنظیموں کی ہر قسم کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے اور خیراتی کاموں میں حصہ لینے لینے کی ممانعت ہے ، پاکستان ریلوے سے مجموعی طور پر 151 افراد کو برطرف کردیا ہے ، پیمرا تمام نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہونے والے پروگراموں کی مکمل نگرانی کرتا ہے اور خلاف ورزی پر نوٹس اورجرمانے کئے جاتے ہیں ، پاک چین اقتصادی راہداری میں ریلوے کا مغربی روٹ شامل نہیں ہے ۔
سینٹ میں وقفہ سوالات کے موقع پر وفاقی وزیر سرحدی امور بریگیڈئر ریٹائرڈ عبدالقادر نے بتایا کہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت جلا وطن کی جانے والی کسی بھی تنظیم پر اپنے نام یا مختلف ناموں سے سرگرمیوں اور خیراتی کام کرنے پر پابندی عائد ہے ملک میں جیش محمد اور لشکر طیبہ پر پابندی عائد ہے اور ان کے زیر انتظام کام کرنے والے ادارے بھی مشکوک قرار دیئے جاچکے ہیں انہوں نے بتایا کہ یو این ایس سی آر نے جماعت الدعوة کو لشکر طیبہ کے نام سے درج کیا ہے تاہم دونوں کے مابین تعلق کو ثابت کرنے کیلئے پاکستان کو شواہد فراہم نہیں کئے گئے ہیں جماعت الدعوة کی نگرانی کی جار ہی ہے اگر وہ خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ہوئی تو اس پر بھی پابندی عائد کردی جائے گی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.