اوپن یونیورسٹی کے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 23 جولائی سے شروع ہوں گے

جمعرات 9 جولائی 2015 17:31

اسلام آباد ۔ 9 جولائی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء)) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2014ء میں پیش کئے گئے ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات 23 جولائی (جمعرات) سے شروع ہوں گے۔ گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ لاہور، گورنمنٹ اسلامیہ کالج سرگودھا روڈ فیصل آباد اور اسلام آباد میں اوپن یونیورسٹی کے مین کیمپس بلاک نمبر 4 میں یونیورسٹی لیب، ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات کے لئے سینٹرز مقرر کردئیے گئے ہیں۔

یہ اعلان اوپن یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایف ایس سی پروگرام کے پریکٹیکل امتحانات جو 23 جولائی سے شروع ہوں گے، 12 اگست تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو دو گروپوں میں تقیم کیا گیا ہے۔ پہلے گروپ کے پریکٹیکلز کا دورانیہ روزانہ صبح 9 بجے تا 12بجے جبکہ دوسرے گروپ کے پریکٹیکلز کا دورانیہ 2 بجے تا 5 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کو ایف ایس سی کے پریکٹیکل امتحانات میں شرکت کے لئے رول نمبر سلپس ان کے ڈاک کے پتوں پر ارسال کی جارہی ہیں۔ مزید معلومات کے لئے طلباء و طالبات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات عابد حسین ستی سے ان کے فون نمبر 051-9250051, 051-9057648 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔