فیڈرل بورڈ میٹرک میں شائننگ سٹار سکول کے حسن علی طیب کی 1011نمبر لیکر پہلی پوزیشن

محمد دانیال صدیق نے 997نمبروں کے ساتھ دوسری، نو ر الایمان اور حسنہ نے 991 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی

جمعرات 9 جولائی 2015 21:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جولائی۔2015ء) فیڈرل بورڈ میٹرک کے رزلٹ میں شائننگ سٹار سکول علامہ اقبال کالونی ٹینچ بھاٹہ راولپنڈی کینٹ کے حسن علی طیب نے 1011نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ،محمد دانیال صدیق نے 997نمبروں کے ساتھ دوسری نو ر الایمان اور حسنہ بنت فیصل 991نمبروں کے ساتھ تھرڈ پوزیشن حاصل کی سکول نے اپنی شاندار روائت کو قائم رکھا 62طالبعلموں نے A-1جبکہ 58نے Aگریڈ میں امتحان پاس کیا سٹوڈنٹس نے اس نمایاں کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا والدین نے سکول کے ڈائریکٹر چوہدری محمد طیب اور پرنسپل مسز عنبرین طیب کی کاوشوں اور بہترین تعلیمی ماحول کو سراہا اور ادارہ پر اعتماد کا اظہار کیا سکول کے ڈائریکٹر نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور والدین کو مبارکباد پیش کی جبکہ اساتذ ہ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور خوب سے خوب تر رزلٹ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

۔۔۔۔۔۔راجہ کاشف