افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات کو مری پیس پراسس کا نام دے دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 جولائی 2015 21:46

افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات کو مری پیس ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 جولائی 2015 ء) افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات کو مری پیس پراسس کا نام دے دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مری میں افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین ہونے والے امن مذاکرات کو مری پیس پراسس کا نام دے دیا گیا ۔

(جاری ہے)

افغان حکومت اور افغان طالبان کے مابین ہونے والے مذاکرات میں 5 نمائندے شریک ہوئے۔ مذاکرات میں 1 افغان حکومت کے نمائندے ، 1 افغان طالبان کے نمائندے، 1 امریکی حکومت کے نمائندے ، 1 پاکستانی حکومت کے نمائندے جبکہ ایک چینی حکومت کے نمائندہ نے شرکت کی۔ تمام فریقین نے مذاکرات کے آغاز کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :