Live Updates

دوسروں پر دھاندلی کے الزامات لگانے والے عمران خان کا حقیقت کھولنے کے بعد دل میں ’’ شکست کاخوف ‘‘ گھر کر چکا

سابق رُکن قومی اسمبلی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیف کوارڈینیڑ پنجاب ملک شکیل اعوان

ہفتہ 11 جولائی 2015 22:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 جولائی۔2015ء ) سابق رُکن قومی اسمبلی وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیف کوارڈینیڑ پنجاب ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ دوسروں پر دھاندلی اور 35 پینچر کے بے بنیا دالزامات لگانے والے عمران خان کا حقیقت کھولنے کے بعد دل میں ’’ شکست کاخوف ‘‘ گھر کر چکا ہے اب وہ اپنی پارٹی میں اپنے ہی بنائے ہوئے اصولوں پر عمل کروانے کی صلاحیت اور سکت تک کھو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ قوم یہ بات بخوبی جان چکی ہے کہ ملک میں ’’ انصاف ‘‘ اور ’’احتساب ‘‘ کا نظام رائج کرنے کے کھوکھلے نعرے لگا نے والے عمران خان کو اپنی پارٹی میں بیٹھے ہوئے جعلی ڈگری ایم این ایز کو ہٹانے اور انکا احتساب کرنے کی جراٗت نہیں رکھتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات