خادم الحرمین الشریفین نے مسجد حرام کی توسیع کے تیسرے مرحلے کی منظوری دیدی
منصوبے کی تکمیل کے بعد مسجد میں بیس لاکھ نمازیوں کی گنجائش ہوگی
اتوار 12 جولائی 2015 12:50
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد حرام کی توسیع کے تیسرے مرحلے کی منظوری دے دی جس کے بعد مسجد میں دو ملین نمازیوں کی باجماعت نماز ادا کرنے کی گنجائش پیدا ہوجائے گی۔العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے حرم مکی کی توسیع مکہ معظمہ میں ترقیاتی منصوبوں کو تیزی کے ساتھ آگے بڑھانے کی پالیسی کی عکاسی کرتی ہے۔
حرم مکی کے توسیعی پروگرام میں کئی میدانوں کے پروجیکٹ شامل ہیں۔(جاری ہے)
ان میں خاص طور پر اقتصادی پروجیکٹ کے ساتھ حجاج ومتعمرین کے لیے سروسز کے منصوبے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ شاہ سلمان کے دور میں مسجد حرام کی توسیع کا یہ اب تک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد مسجد حرام دو ملین اور دو سو انہتر ہزار مربع میٹروسیع ہوجائے گی۔ منصوبے میں مسجد حرام کے 78 خود کار دروازے بھی شامل ہیں جو حرم کے گراؤنڈ فلور سے ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کھولے اور بند کیے جائیں گے۔ اس کے علاہ بہترین اور اعلیٰ معیار کا ساؤنڈ سسٹم، 4000 اسپیکر اور مسجد میں مانیٹرنگ کے لیے خفیہ کیمروں کی تنصیب بھی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
-
بھارت، شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
-
امریکا میں ملزم کی پولیس پر فائرنگ، 4 افسران ہلاک
-
امریکی صدرکے قطری امیر، مصری ہم منصب کو فون
-
نریندر مودی کے قریبی ساتھی بیرون ملک قتل کی سازشوں میں ملوث
-
سعودی عرب کی موجودہ کامیابیاں صرف شروعات ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.