مسجد الحرام میں تیسری مرتبہ توسیع کا منصوبہ، سعودی فرمانروا نے پانچ بڑے پراجیکٹس کا افتتاح کردیا

اتوار 12 جولائی 2015 13:53

مسجد الحرام میں تیسری مرتبہ توسیع کا منصوبہ، سعودی فرمانروا نے پانچ ..

مکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 جولائی۔2015ء) سعودی عرب کے فرمانروا اور خامین الشریفین شاہ سلمان بن عبداللہ عزیز نے مسجد الحرام میں تیسری مرتبہ توسیع کے منصوبے کے تحت پانچ بڑے پراجیکٹس کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس منصوبے میں شاہ عبداللہ توسیع ساخت ، صحنوں کی تعمیر، سرنگوں کی کھدائی ، خدمات کی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ اور پہلے رنگ روڈ کی تعمیر شامل ہے۔

اس موقع پر خادم الحرمین الشریفین کو توسیع منصوبے کے خدوخال کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیاگیا۔ واضح رہے کہ 19 اگست 2011ء کو سابق سعودی فرمانروا شاہ عبدالہ بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام کے تیسرے توسیع منصوبے کا افتتاح کر دیا تھا۔ اس منصوبے پر 100 ارب ریال کی لاگت آئے گی اور اس کے ذریعے مزید 7 لاکھ 70 ہزار زائرین وعازمین حج کی گنجائش ہوگی۔