تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کرنے کی سہولت فراہم کردی

پیر 13 جولائی 2015 14:50

فیصل آباد ۔13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کرنے کی سہولت بھی فراہم کردی ہے جس کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2015ء میں شرکت کرنے والے طلباء وطالبات ا ب گھر بیٹھے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا نتیجہ دریافت کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ترجمان نے بتایاکہ میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان 25جولائی کی صبح 10بجے کردیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ جو طلباء وطالبات گھر بیٹھے اپنا رزلٹ معلوم کرناچاہتے ہوں وہ رزلٹ کے اعلان کے بعد ہیلپ لائن نمبر 800240 پر اپنا رول نمبر سینڈ کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد بورڈ پہلا بورڈ ہے جس نے اپنے طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء کیاہے تاکہ طلباء و طالبات اور امتحان دینے والے امیدواروں کو کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔

متعلقہ عنوان :