دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی سطح میں اضافہ ،منگلا میں پانی کی سطح 11 فٹ نیچے رہ گئی

پیر 13 جولائی 2015 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) ملک کے مختلف دریاوٴں اور ڈیموں میں پانی بڑھنے لگا ، منگلہ ڈیم میں پانی کی سطح مقررہ حد سے گیارہ فٹ نیچے رہ گئی۔ارسا حکام کے مطابق دریاوٴں اور ڈیموں میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے ، دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 71 ہزار ، اخراج 2 لاکھ 32 ہزار کیوسک ہے۔ کالا باغ کے مقام پر پانی کی آمد 3 لاکھ 39 ہزار جبکہ اخراج 3 لاکھ 31 ہزار کیوسک جا پہنچی ہے۔

تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 96 ہزار اور اخراج 1 لاکھ 78 ہزار کیوسک ہے۔

(جاری ہے)

چشمہ بیراج میں پانی کی سطح 645.60 فٹ ہوگئی۔ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے جبکہ پانی کا اخراج 1 لاکھ 15 ہزار کیوسک نوٹ کیا گیا۔ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد 72 ہزار اخراج 57 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ قادر آباد سے پانی کا بہاوٴ 1 لاکھ 55 ہزار کیوسک ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاو 84 ہزار کیوسک ہے۔ ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 50 ہزار 495 کیوسک ہے ، ڈیموں میں بھی پانی بلند ہو رہا ہے۔ منگلہ ڈیم میں پانی کی سطح 12 سو 31 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور پانی مقررہ حد سے گیارہ فٹ کم رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :