خواجہ آصف نے میرے دادا کا نام لے کر غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے، عمر ایوب
خواجہ آصف ریحانہ ڈار صاحبہ سے شکست کے بعد بوکھلائے ہوئے ہیں، قائد حزب اختلاف کا اسمبلی میں خطاب ہم کسی کی زور زبردستی نہیں مانتے، اسد قیصر……قومی ایجنڈے میں کراچی کو شامل کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، فاروق ستار
منگل 14 مئی 2024 14:44
(جاری ہے)
۔۔ اس دوران اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے انہیں مزید بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ اس طرح نہ کریں جو لوگ اس دنیا میں نہیں ہیں ان کا تذکرہ نہ کریں اور اجلاس کو آگے چلنے دیں۔
قبل ازیں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ روز جس طرح خواجہ آصف نے اسپیکر کے ساتھ بات کی ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، خواجہ آصف 80 سال کے بزرگ اور سینئر پارلیمنٹیرین ہیں لہذا انہیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے اورانہیں برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اسد قیصر نے فاٹا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی تمام جماعتوں نے متفقہ طور پر فاٹا کو ٹیکس چھوٹ دی تھی اور یہ سہولیت انہیں اس لیے دی گئی تھی تاکہ وہ ملک کے دیگر علاقوں کی برابری کرسکیں لیکن افسوس انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ فاٹا ایک جنگ زدہ علاقہ رہا ہے لیکن اب تک انہیں کوئی ہسپتال یا کالج نہیں دیا گیا جب کہ اس علاقے میں کسی قسم کے ترقیاتی کام بھی نہیں ہورہے، جس کا مطلب وہاں بے روزگاری پیدا ہوگی اور عوام میں مایوسی پیدا ہوگی۔ ایسے میں وہ دیگر علاقوں کی برابری کیسے کرسکتے ہیں اور اب اگر ان پر ٹیکس لاگو کردیا گیا تو یہ ان کے ساتھ زیادتی ہوگی۔اسد قیصر نے کہا کہ فاٹا سے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ ٹیکس نہیں دیتے، حالانکہ میرے پاس تمام اعدادو شمار موجود ہیں، فاٹا سے تقریبا 70 ارب روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے جارہے ہیں لیکن فاٹا کو ضم کرتے وقت جو وعدہ کیا گیا تھا کہ 3 فیصد وفاق اور صوبہ دے گا جس میں سے ابھی تک ایک پیسہ بھی نہیں دیا گیا۔اسد قیصر نے اسپیکر سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر ایک کمیٹی بنائیں تاکہ اس پر بحث کی جاسکے اور اس میں فاٹا کی نمائندگی بھی شامل کی جائے۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 15 سال سے بدترین اور کرپٹ حکومت قائم ہے، بینظیر انکم سپورٹ کا دائرہ 90 لاکھ لوگوں تک پھیلا لیکن لوگ غربت کی لکیر سے نیچے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی 4 ہزار ارب کا ٹیکس دیتا ہے لیکن اسے وفاق اور صوبے سے صرف 70 ارب روپے کی خیرات ملتی ہے، قومی ایجنڈے میں کراچی کو شامل کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔فاروق ستار نے کہا کہ صدر مملکت کے خطاب میں معیشت کی بات کی گی، کوشش کریں معاشرے کے سارے طبقات ترقی کریں۔مزید اہم خبریں
-
ایرانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ میں چار پاکستانی ہلاک
-
این اے 48 میں مبینہ دھاندلی کیس، مصطفی نواز کھوکھر اور پی ٹی آئی امیدوار کے فارم 45 میچ کرگئے
-
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے پر نان فائلرز کی 7ہزار سے زائد سمیں بحال کر دی گئیں
-
خیبرپختونخواہ پورے ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے، صوبے کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہو رہا ہے،عمر ایوب
-
عمران خان نو مئی کے مزید 2 مقدمات سے بری
-
غزہ: طبی عملے کو ضروری سامان کی کمیابی میں مشکلات کا سامنا
-
دنیا میں اس سال بیروزگاری میں معمولی کمی کا توقع، آئی ایل او
-
چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے وسائل درکار، یو این ایچ سی آر
-
پاکستان کے میجر فرقان دوبارہ زندگی ملنے پر پھر قیام امن میں مصروف
-
جانیے کہ قیام امن کے پانچ اوزار کونسے ہیں؟
-
میں عدالت میں کوئی بدزبانی یا غلط بات کرتا تو جج بات کرنے سے روک دیتے
-
انسانی سمگلنگ پاکستان سمیت دنیا میں تیزی سے پھیلتا عالمی جرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.