وزیراعظم کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی، عطا تارڑ
منگل 14 مئی 2024 14:44
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے بروقت نوٹس نے ہمیں ایک سانحے سے بچالیا، جس کی وجہ سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی، گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے بلا امتیاز طور پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بلایا، اس موقع پر وفاق کے اعلی عہدیداران اور اتحادی جماعتوں کے نمائندگان موجود تھے جن کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر میں مظاہرین کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، میں سمجھتا ہوں یہ بہت بڑا دن ہے اور حکومت کی کامیابی ہے کہ کسی بڑے نقصان کے بغیر آزاد کمشیر میں ہڑتال ختم ہوئی اور مظاہرین منتشر ہوگئے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ یہی وہ فیصلہ سازی ہے جو حکومتوں کو کرنی چاہیے، ماضی کی حکومتیں ایسا نہیں کرتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں اس نوعیت کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہیں، ہزارہ کمیونٹی کی مثال ہمارے سامنے ہے کہ وہ لاشیں رکھ کر بیٹھے رہے لیکن وزیراعظم بضد تھے کہ وہاں نہیں جائیں گے، یہی وہ فرق ہے نااہل حکومت اور عوام کی منتخب حکومت میں کہ اب گھنٹوں میں معاملات حل ہو جاتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مہنگائی میں کمی، اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہتر ہورہی ہے، بین الاقوامی وفود آرہے ہیں اور ملک میں سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں تو یہ باتیں ملک دشمن عناصر کو ہضم نہیں ہورہیں اور وہ گھر کے اندر سازش کرتے ہیں جو ناکام ہوگئی ہیں۔ جیل سے باتیں کرنے والے کو اپنی کرپشن کا جواب دینا چاہیے، آپ قیدی ہیں، سزا یافتہ ملزم ہیں تو آپ کے قول، خط اور فعل کسی کی وقعت نہیں، آپ نے آئی ایم ایف اور دیگر معاملات میں ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کی ترقی کی خاطر ہر قدم اٹھائیں گے اور ملک دشمن عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں کو معافی مانگنی چاہیے۔عطا تارڑ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور کسی کو اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے اور سازش کرنے والوں کو ناکام بنائیں گے۔اس موقع پر وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ جنہوں نے یہ سازش کی وہ چاہتے تھے کہ مظاہرے ہوں گے تو لاشیں گریں گی لیکن وہ بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ: طبی عملے کو ضروری سامان کی کمیابی میں مشکلات کا سامنا
-
دنیا میں اس سال بیروزگاری میں معمولی کمی کا توقع، آئی ایل او
-
چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے وسائل درکار، یو این ایچ سی آر
-
پاکستان کے میجر فرقان دوبارہ زندگی ملنے پر پھر قیام امن میں مصروف
-
جانیے کہ قیام امن کے پانچ اوزار کونسے ہیں؟
-
میں عدالت میں کوئی بدزبانی یا غلط بات کرتا تو جج بات کرنے سے روک دیتے
-
انسانی سمگلنگ پاکستان سمیت دنیا میں تیزی سے پھیلتا عالمی جرم
-
عمران خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر تصاویری مہم کا جواب تو دینا ہوگا
-
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کل ہوگی
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا دوران ڈیوٹی شہید ہونیوالے پولیس اور دیگر سرکاری اہلکاروں کے ورثاء ہائوسنگ سکیموں میں پلاٹس دینے کا فیصلہ
-
بجٹ تجاویز:حکومت کا ادویات پردس سے اٹھارہ فیصد ٹیکس‘پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کے ساتھ 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس لاگو کرنے پر غور
-
شہبازشریف کا ججز کو کالی بھیڑیں کہنا معاملہ 100فیصد توہین عدالت کا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.