Live Updates

ہم قوم کی خاطر آگے بڑھنے کو تیار ہیں،بیرسٹرگوہر

خواجہ آصف کے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں دئیے گئے بیان کو حذف کیا جائے،خواجہ آصف نے ہمارے رکن کے حوالے سے جو کہا وہ مناسب نہیں تھا،رہنماءپی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں خطاب

Faisal Alvi فیصل علوی منگل 14 مئی 2024 14:45

ہم قوم کی خاطر آگے بڑھنے کو تیار ہیں،بیرسٹرگوہر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مئی 2024) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءبیرسٹر گوہرکا کہنا ہے کہ ہم قوم کی خاطر آگے بڑھنے کو تیار ہیں،خواجہ آصف کے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں دئیے گئے بیان کو حذف کیا جائے،خواجہ آصف نے ہمارے رکن کے حوالے سے جو کہا وہ مناسب نہیں تھا،خواجہ آصف نے گزشتہ روز غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی کا مزیدکہنا تھا کہ عمر ایوب پر 22سال میں کرپشن کا ایک الزام نہیں لگا۔

خواجہ آصف باہر اقامہ لیکر نوکری کرنے چلے جائیں گے۔میمو گیٹ میں کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ جانے والے آپ لوگ تھے۔عالمی رپورٹس دیکھ لیں پی ٹی آئی 70فیصد مقبول ہے۔ الیکشن میں پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لیاگیا اور 180نشستیں ہم سے چھینی گئیں۔

(جاری ہے)

الیکشن میں جس طرح ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اس کی مثال نہیں ملتی ۔تمام ترزیادتیوں کے باوجودہم اس پارلیمان کاحصہ بنے۔

تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ ہمارالیڈرعمران خان جیل میں ہے اوریہ کہتے ہیںکہ ہمیں انصاف دلائیں گے۔ہم قوم وملک کے خاطرہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ ہم نے ملک میںجمہوریت کومضبوط کرنے کیلئے آوازبلندکی اور عوام جان چکے ہیں کہ اصل جمہوری لوگ کون ہیں۔بیرسٹرگوہر کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کاتوشہ خانہ کیس سے تعلق نہیں ہے اور انہیں مقدمے میں15سال کی سزادی گئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ امتیازی سلوک کیاگیا۔اب توشہبازشریف سے ن لیگ کی صدارت بھی لے لی گئی۔شہباز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جن کے پاس عوامی اکثریت نہیں ہے۔ہماری خواتین کو 9مئی کی آڑمیں جیل میں ڈالا گیا۔ان پر ناجائز مقدمات قائم کئے گئے ۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات