ٹیوٹانے 3 سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئرز ( ڈی اے ای) فوڈ اورسول ٹیکنالوجی کے کورسز کے نصاب میں نظرثانی کردی ‘ عرفان قیصر شیخ

منگل 14 جولائی 2015 13:43

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ٹیوٹا اپنے اداروں میں پڑھائے جانے والے نصاب کو بین الاقوامی معیار اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق کرنے کیلئے بھرپور توجہ دے رہی ہے، موجودہ نصاب کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کرنے کیلئے متعلقہ صنعتوں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مشاورت کی جا رہی ہے، ٹیوٹانے 3 سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرز( ڈی اے ای) فوڈ اورسول ٹیکنالوجی کے کورسز کے نصاب میں نظرثانی کردی ہے۔

چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے ان خیالات کا اظہارٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اکیڈمک ڈیپارٹمنٹ کے افسران سے موجودہ نصاب کی تبدیلی کے حوالے سے جائزہ کار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں ٹیوٹا افسران اظہر اقبال شاد، حامد غنی انجم، اختر عباس بھروانہ، عبدالقیوم، سرفراز انور اوردیگر افسران موجود تھے ۔

(جاری ہے)

عرفان قیصر شیخ نے کہا ہے کہ تین سالہ ڈپلومہ3 سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرز( ڈی اے ای) فوڈ ٹیکنالوجی کے پہلے سال کے نصاب میں فوڈ مائیکرو بیالوجی ، دوسرے سال میں فوڈ پلانٹ لے آوٴٹ اور حفظان صحت ، کنفیکشنری ٹیکنالوجی ،فوڈ قوانین اینڈ معیارات اور تیسرے سال میں ہاسپٹلیٹی مینجمنٹ، فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کی یقینی اور اور ر غذائیت وڈائیٹیٹکس کو شامل کیا گیا ہے ۔

اسی طرح 3 سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجنئیرز( ڈی اے ای) سول ٹیکنالوجی کے دوسرے سال کے نصاب میں ایڈوانس کنسٹرکشن کی تکنیک ،ایڈوانس سروئینگ اور انٹرپرینورشپ جبکہ ہائیڈرالکس و اریگیشن تکنیک، ٹرانسپورٹیشن انجنئیرنگ و سوائل تکنیک اور برِج انجنئیرنگ کو شامل کیا گیا ہے۔ نظر ثانی کئے گئے . دونوں ٹیکنالوجی کے نصاب کو آئندہ تعلیمی سیشن سے شروع کیا جائے گا ۔

چیئرپرسن ٹیوٹا نے مزید کہا کہ موجودہ نصاب کو انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق تبدیل کرنا اس وقت بہت ضروری ہے کیونکہ جدید تقاضوں کے مطابق فنی تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو روزگار کے آسان مواقع میسر آئینگے۔پرانے نصاب پر نظر ثانی کرنے کیلئے باقاعدہ سمینارز کا انعقاد کیا گیا جس میں سرمایہ کاروں کے علاوہ متعلقہ فنی تعلیمی ماہرین نے بھی شرکت کی جن کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیکنالوجیز کے نصاب میں نظر ثانی کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :