شادی کی خوشی میں شاہد کپور کا گرینڈ ریسپشن

منگل 14 جولائی 2015 14:33

شادی کی خوشی میں شاہد کپور کا گرینڈ ریسپشن

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)بالی وڈ کیچاکلیٹی ہیرو شاہدکپور اپنی دلہنیا دلی سے ممبئی لے آئے۔شادی کی خوشی میں شاہد کپور نے گرینڈ ریسپشن دیا جس میں بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس اہم موقع پر نئے نویلے دولہا شاہد کپور سیاہ تھری پیس سوٹ جب کہ ان کی اہلیہ میرا راجپوت ڈیزائینر مینش ملہوترا کے ڈیزائن کردہ خوبصورت سفید اور نیلے لباس میں نظر آئیں ۔تقریب میں شاہد کپور کو شادی کی مبارک باد دینے کئی بالی وڈ ستارے پہنچے جن میں امیتابھ بچن،کنگنا رناوت،سونم کپور،عالیہ بھٹ،شردھا کپور،رنویر سنگھ ،ارجن کپور ،جینیلیا دیش مکھ ،دیا مرزا سمیت کئی ستارے شامل تھے۔