فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام میں منسلک سکولوں کو پرائمری حصہ میں آؤٹ آف سکول بچوں کے داخلہ کی اجازت دیدی گئی

منگل 14 جولائی 2015 15:47

لاہور ۔14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام میں توسیع کے آٹھویں مرحلے میں منسلک ہونے والے سکولوں کو پرائمری حصہ میں آؤٹ آف سکول اور غریب گھرانوں کے بچوں کوداخلہ کی اجازت دیدی گئی ہے تاہم یہ سکول اپنی کل انرولمنٹ کا30 فیصد حصہ اپنے پرائمری سیکشن میں داخل کر سکتے ہیں جبکہ بقیہ70 فیصد بچوں کو مڈل اور سکینڈری حصہ میں داخل کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

مزید برآں ان طالب علموں کے ماہانہ واجبات کی ادائیگی کرتے وقت پہلے سکینڈری پھر مڈل اور آخر میں پرائمری حصہ کو مدنظر رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام کا مقصد بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم ہے۔ اس پروگرام کے تحت پیف پارٹنر سکولوں کے طالب علموں کے ماہانہ واجبات کے علاوہ نصابی کتب بھی مفت مہیاکی جاتی ہیں۔