پروفیسر انوار احمد زئی کو ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور خاص کا بھی اضافی چارج دے دیا گیا

منگل 14 جولائی 2015 18:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) حکومت سندھ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی کو ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور خاص کا بھی اضافی چارج دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اپنی نئی ذمہ داریاں بدھ کو سنبھالیں گے تا کہ عید سے قبل عملے اور اساتذہ کے واجبات ادا کئے جاسکیں پروفیسر انوار احمد زئی ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور خاص کے بانی چیئرمین ہیں۔