سوراب میں پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا

بدھ 15 جولائی 2015 23:05

قلات ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) سوراب میں پرانی دشمنی کی بناء پرفائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع قلات کے علاقے سوراب میں کلی جمعہ خان میں پرانی دشمنی کی بناء پر عبدالستار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے لاش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچا دی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ور ثا کے حوالے کردی ۔

متعلقہ عنوان :