ضلعی انتظامیہ کا شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے شہر میں1095چھاپے‘ گرانفروشی پر97,000روپے جرمانہ عائد 62 افراد کے خلاف مقدمات درج‘ 98 افراد گرفتار جن میں36 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا

بدھ 15 جولائی 2015 23:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر بدھ کے روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھااور کارروائی کرتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے1095مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر73دکانداروں کے چالان کیے جبکہ97,000روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،62افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر98افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے36افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

متعلقہ عنوان :