سرسید یونیورسٹی کا داخلہ ٹیسٹ 20/ستمبرکو کراچی ایکسپو سنیٹر میں ہو گا

جمعرات 16 جولائی 2015 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلوں کا عمل شروع ہو چکا ہے اور دس شعبوں میں داخلے کے لیئے رجحان ٹیسٹ اتوار 20/ستمبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔داخلے کے عمل کا جائزہ لینے اور مختلف تجاویز پر غور کرنے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں وائس چانسلر نے داخلے کے عمل کو آسان اور شفاف بنانے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید حسن رضوی نے امتحانی مرکز پر سیکوریٹی کے مناسب اور ٹھوس اقدامات و انتظامات کرنے کی بھی ہدایات دیں۔اجلاس میں رجسٹرار سید ابرار علی، ڈین انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر ایس ایم مخدومی، ایسوسی ایٹ ڈین انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر نجیب صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔سرسید یونیورسٹی میں داخلے کے خواہشمند طلباء کے لیے ماڈل ٹیسٹ پیپرز اگست کے پہلے ہفتے سے یونیورسٹی کے علاوہ بُرج بنک کی دیگر برانچوں پردستیاب ہوں گے۔