سعودی عرب، خلیجی ممالک، انڈونیشیا اور ملائشیا میں شوال کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 جولائی 2015 20:06

سعودی عرب، خلیجی ممالک، انڈونیشیا اور ملائشیا میں شوال کا چاند نظر ..
ریاض(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 جولائی 2015 ء) سعودی عرب، خلیجی ممالک، انڈونیشیا اور ملائشیا میں شوال کا چاند نظر آگیاہے۔ عرب نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، خلیجی ممالک، انڈونیشیا اور ملائشیا میں شوال کا چاند دیکھ لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان ممالک میں کل عیدالفطر منائی جائے گی۔ دوسری جانب جاپان میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ جاپان میں بھی کل عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ فلپائن، جرمنی اور نیوزی لینڈ میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :