ڈاکٹر طاہر القادری نے بلدیاتی الیکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
اسمبلیاں غیر موثر کرنے کے بعد حکمران بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں،بااختیار بلدیاتی اداروں کیلئے تحریک کی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرینگے بلدیاتی ادارے ”ترمیمی دہشتگردی “کی زد پر ہیں ،حکمرانوں کو عوام کے اختیارات واپس کرنا پڑینگے‘ قائد عوامی تحریک
پیر 20 جولائی 2015 20:02
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ آئین کے مطابق بااختیار بلدیاتی اداروں کی تشکیل کیلئے تحریک چلانے کی ضرورت پڑی تو گریز نہیں کرینگے، بلدیاتی ادارے حکومت کی ”ترمیمی دہشتگردی“ کی زد پر ہیں، بے اختیار بلدیاتی ادارے عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکیں گے، سربراہ عوامی تحریک نے بلدیاتی الیکشن کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی الیکشن کے جملہ امور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی منشور بھی مرتب کریگی۔
وہ گزشتہ روز عوامی تحریک کے سینئر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ سابق ناظمین، نائب ناظمین،کونسلرز اور جمہوریت پسند پڑھے لکھے نوجوانوں کو حکمرانوں کے پنجے سے بلدیاتی اداروں کے اختیارات اور وسائل واگزار کروانے کیلئے اپنا قومی جمہوری کردار ادا کرنا ہوگا۔(جاری ہے)
حکمران ”ممی اور ڈمی“ قسم کے بلدیاتی ادارے تشکیل دینے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، ایسے ادارے جو وزراء کے ضلعی دوروں کے موقع پر استقبالی کیمپ لگانے اور خیر مقدمی بینرلگانے کے اختیارات تک محدود ہوں۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جمہوریت کے نام پر خاندانی راج قائم کررکھا ہے۔ اسمبلیاں غیر موثر بنانے کے بعد اب یہ عوام کے بلدیاتی اداروں کو بھی اپنی راجدھانی میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں مگر ان کی منصوبہ بندیاں دھری کی دھری رہ جائینگی۔ عوام اس بار اپنے حقوق پر جمہوری ڈاکہ برداشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 7سال سے بلدیاتی اداروں کو بے دردی سے لوٹا جارہا ہے۔ بلدیاتی اداروں کو فنڈز کی فراہمی اور ان کے قانونی استعمال کا کوئی حساب کتاب نہیں نہ ہی 7سال میں ان بلدیاتی فنڈز کا کوئی آڈٹ ہوا، اگر بلدیاتی اداروں کو ملنے والے فنڈز کا آڈٹ ہو جائے تو ایشیاء کی سب سے بڑی سرکاری کرپشن اور بدعنوانی سامنے آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان بلدیاتی اداروں کو ملنے والے فنڈز کی آڈٹ رپورٹ قوم کے سامنے پیش کریں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک یونین کونسل کی سطح پر پڑھی لکھی ایماندار قیادت دیکر حکمرانوں سے بلدیاتی لوٹ مار کا حساب لے گی اور عوامی مشکلات کا ازالہ کرے گی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا کہ عید کے ایام میں 70فیصد دیہات میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کا بریک ڈاؤن رہا۔ حکمرانوں نے رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بھی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے جھوٹے وعدے کیے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا اپنے خلاف یہ خود ہی سب سے بڑی سازش ہیں۔ عوام حکومت کی بری اور ناقص کارکردگی کی وجہ سے شدید غصہ میں ہیں جس کا خمیازہ بھگتنے کیلئے حکمران تیار رہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.