اداکارہ مدھو نے اپنی فلم ” رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں “ کی کامیابی پر تین بکروں کا صدقہ دیا

منگل 21 جولائی 2015 14:29

اداکارہ مدھو نے اپنی فلم ” رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں “ کی کامیابی پر ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 جولائی۔2015ء) اداکارہ مدھو نے اپنی فلم ” رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں “ کی کامیابی پر تین بکروں کا صدقہ دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مدھو عید الفطر پر ریلیز ہونے والی اپنی پنجابی فلم ” رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں “ کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور انہوں نے اپنی فلم کی کامیابی کے بعد تین بکروں کا صدقہ بھی دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے مدھو کا کہنا ہے کہ عید الفطر پر میری فلم کی کامیابی سے مجھے ڈبل خوشی ہوئی ہے ، ایک عید الفطر کی اور دوسری میری فلم کی کامیابی ہے ۔ عید الضحیٰ پر بھی میری ایک اور فلم ریلیز ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی سے فلم انڈسٹری سے بحران کا خاتمہ ہو جائیگا اور بہت جلد فلم اسٹوڈیوز میں پرانی رونقیں بحال ہو جائیں گی ۔