باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کے کارناموں میں ایک اور اضافہ‘پی آئی اے 100مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ چھوڑ آئی، احتجاج پر سعودی سول ایوی ایشن نے عملے کو طلب کر لیا،جدہ ایئر پورٹ پر رہ جانے والے مسافروں کو لانے کیلئے روانہ کردی ہے ‘ترجمان پی آئی اے
منگل 21 جولائی 2015 23:38
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی۔2015ء) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نااہلی ایک بار اور کھل کر سامنے آ گئی ، پی آئی اے 100مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے عمرہ زائرین کو کراچی لانا تھا تاہم 100مسافروں کو جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق طیارہ چھوٹا ہونے کے باعث مسافروں کو لانے سے انکار کیا گیا ،جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑے گئے مسافروں میں بچے ،خواتین اور بزرگ بھی شامل ہیں۔
اپنوں کے ساتھ عید منانے سے محروم ہونے پرزائرین نے جدہ ایئر پورٹ پر احتجاج شروع کر دیاہے جس پر سعودی سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کے عملے کو طلب کر لیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جدہ ایئر پورٹ پر رہ جانے والے مسافروں کو لانے کے لئے پرواز شام ساڑھے سات بجے روانہ کر دی گئی ۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.