میر واعظ عمر فاروق نے اوفا میں نواز مودی ملاقات میں کشمیر کا ذکر نہ ہونے پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا

منگل 21 جولائی 2015 23:47

میر واعظ عمر فاروق نے اوفا میں نواز مودی ملاقات میں کشمیر کا ذکر نہ ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 جولائی۔2015ء) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے اوفا میں نواز مودی ملاقات میں کشمیر کا ذکر نہ ہونے پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق پاکستانی ہائی کمیشن کی عید ملن پارٹی میں شرکت کیلئے نئی دہلی پہنچے جہاں انہوں نے پارٹی میں شرکت اور پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقات کی اور اوفا میں وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی ہم منصب کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کشمیر کا ذکر نہ ہونے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

میر واعظ نے بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو میں بتایا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو مسئلہ کشمیر کو حل کیا جاسکتا ہے ۔ رپورٹس کے مطابق اس دوران عبدالباسط نے انہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔