ماں بننا چاہتی ہوں لیکن دو تین سال تک نہیں ، کرینہ کپور

بدھ 22 جولائی 2015 11:58

ماں بننا چاہتی ہوں لیکن دو تین سال تک نہیں ، کرینہ کپور

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) بالی وڈ ادکارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ ماں بننا چاہتی ہوں لیکن دو تین سال کے بعد ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی میرا ماں بننے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور اس بارے میں مکمل طور پر واضح ہوں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میری زندگی ایسا لمحہ دو تین سال کے بعد آئے گا انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد کمرشل اور انٹرٹیننگ فلموں میں کام کر رہی ہوں ۔ تاہم ان کے درمیان توازن رکھنا کافی مشکل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ بطور اداکارہ یہ سب کچھ کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ جب ماضی کی جانب دیکھتی ہوں تو مجھے اپنے بالی وڈ کے سفر پر فخر محسوس ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ میں تمام خانوں کے ساتھ انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں ۔