چترال میں سیلاب سے متعددرابطہ پل بہنے کے باعث درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
بدھ 22 جولائی 2015 14:49
چترال ۔ 22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) چترال کے علاقے میں سیلاب کے باعث 40رابطہ پل بہ گئے درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر چترال امین الحق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے بھر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری شدید بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے ‘ 40 سے زیادہ رابطہ پل پانی میں بہہ گئے ہیں جبکہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے علاقہ مکینوں کو پینے کے پانی کی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ستوج ‘ کیلاش ‘ گرم چشمہ ‘ دروش مردان اور کرایخ کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور درجنوں علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے جس کے باعث کھانے پینے کی اشیاء کی شدید مشکلات پیدا ہو گئی ہیں انہوں نے کہا کہ متاثرہ افراد کو پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کررہی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.