تعلیمی بورڈ فیصل آباد میٹرک کے نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کرنے کی سہولت فراہم کرے گا

بدھ 22 جولائی 2015 14:53

فیصل آباد ۔22 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) تعلیمی بورڈ فیصل آباد نے میٹرک کے نتائج ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کرنے کی سہولت بھی فراہم کری ہے جس کے تحت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام میٹرک کا سالانہ امتحان 2015ء دینے والے طلباء وطالبات ا ب گھر بیٹھے ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا نتیجہ دریافت کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

بورڈ کے ترجمان نے بتایاکہ میٹرک کے سالانہ امتحانی نتائج کااعلان 25جولائی بروز ہفتہ کی صبح 10بجے کردیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ جو طلباء وطالبات گھر بیٹھے اپنا رزلٹ دریافت کرناچاہتے ہوں وہ رزلٹ کے اعلان کے بعد ہیلپ لائن نمبر 800240پر اپنا رول نمبر سینڈ کرکے رزلٹ معلوم کرسکتے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ فیصل آباد بورڈ پہلا بورڈ ہے جس نے اپنے طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء کیاہے تاکہ طلباء و طالبات اور امتحان دینے والے امیدواروں کو کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔